خبرنامہ بلوچستان

موسم سرماء کی تعطیلات کے بعد چمن میں سرکاری سکول کھولنا شروع

چمن۔ (اے پی پی) موسم سرماء کی تعطیلات کے بعد چمن میں سرکاری سکول کھولنا شروع ہوگئے،محکمہ تعلیم کی جانب سے مفت سرکاری کتب کی فراہمی کے بعد سکولوں میں تدریس کا عمل شروع ہو گیا ہے، تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان میں سرکاری تعطیلات کے بعدچمن میں بھی سرکاری سکولوں کو محکمہ تعلیم کی جانب سے مفت سرکاری کتب کی فراہمی کے بعد آج بروز بدھ سے اکثر سرکاری سکول کھول گئے جس کے بعد سکولوں میں تدریس کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسرحاجی اسداللہ خان نے ’’اے پی پی کو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چمن،قلعہ عبداللہ،گلستان ،توبہ اچکزئی اورضلع قلعہ عبداللہ کے تمام سرکاری سکولوں کو مفت سرکاری کتب کی فراہمی کردی گئی ہے جس کے بعد سکولوں میں درس وتدریس کا عمل شروع کردیا گیا ہے،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسرحاجی اسداللہ خان نے ضلع بھر کے تمام اساتذہ اور ہیڈماسٹرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن سکولوں کو تاحال سرکاری کتابیں نہیں ملی ہے وہ جلد ازجلد اپنے کلسٹرزہیڈزیا کلسٹر انچارج سے رابطہ کرکے سرکاری کتب حاصل کر لیں تاکہ سکولوں میں پڑھانے کا سلسلہ فوری طورپر شروع ہوجائیں تاکہ طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔