خبرنامہ بلوچستان

مون سون سےنمٹنےکیلئےایمرجنسی سیل بد ستورکام کررہا ہے

کوئٹہ: (اے پی پی) مو ن سون بارشوں سے پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں قائم فلڈ کنٹرول ایمر جنسی سیل بد ستور کام کر رہا ہے، جس میں تمام ضروری محکموں ایرگیشن ،مواصلات وتعمیرات ،واسا،کیسکو،سول ڈیفنس ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور صوبائی ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کاعملہ بمہ ضروری مشینری وآلات دن رات موجود ہیں۔جبکہ ہیوی مشینری دیگر تین مقامات پر موجود رہے گی ۔اس حوالے سے تمام ضروری محکموں کافلڈ کنٹرول ایمرجنسی سیل کے علاوہ براہ راست بھی مکمل رابطے میں ہیں ۔جبکہ اس حوالے سے شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ متوقع بارشوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم فلڈ کنٹرول ایمر جنسی سیل کے فون نمبر 9202268اور موبائل نمبر 03337797767پر رابطہ کیا جا سکتا ہیں۔