خبرنامہ بلوچستان

مکران میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ، احتجاج کا سلسلہ جاری

گرمی اور بجلی کی بندش کے ستائے ہوئے شہریوں نے تربت میں واپڈا آفس کے سامنے دھرنادےدیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پچھلے گیارہ دنوں سے روزانہ 20 گھنٹےبجلی نہیں۔ جب چار گھنٹے بجلی آتی ہے تو وولٹیج کم اور ٹرپنگ جاری رہتی ہے، وفاقی حکومت مکران کونیشنل گریڈ سےمنسلک کرنےکیلئےفوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرے۔

جب کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوادر،تربت اور پنجگور کو ایران سے بجلی مل رہی ہےاور لوڈ شیڈنگ ایرانی فیڈر میں خرابی کے باعث ہورہی ہے،بجلی کی طویل بندش کو دیکھتے ہوئے نیشنل پارٹی نے آج تینوں اضلاع میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے