خبرنامہ بلوچستان

میرخالدلانگو 14روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے

کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان میرخالدلانگوکو14روز ہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔خالد لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ کی طرف سے حفاظتی ضمانت منسوخ ہونے پر گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ میر خالد لانگو کو سخت سکیورٹی کے حصار میں کوئٹہ کی احتساب عدالت لایاگیا۔ اس موقع پر نیب نے میر خالد لانگو کااحتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 7جون تک ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ اس سے قبل نیب کی جانب سے انہیں تین بار طلبی کے سمن بھی جاری کئے گئے تھے تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔