خبرنامہ بلوچستان

مینگل قبیلے کے بزرگ رہنماٹکری محمد مراجی مینگل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

وڈھ (آئی این آئی)مینگل قبیلہ کے بزرگ رہنما قوم کے معتبر اور مراجی قبیلے کے سربراہ الحاج ٹکری محمد مراجی مینگل طویل علالت کے بعدگزشتہ روز کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے انکی عمر 101برس قریب تھی مرحوم کو ان کے آبائی علاقہ سارونہ قبرستان میں دفن کیاگیا مرحوم میر محمد مینگل کی جنازہ نماز میں چئیرمین سارونہ محمد عیسی مراجی ،ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر میر عبدالعزیز مینگل،میر محمد وارث مینگل سمیت دریجی ،شاہ نورانی دیگر علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی مر حوم کیلئے ان کے آبائی علا قہ سارونہ میں فاتح خوانی جاری ہیں بلوچستان نیشنل پاڑٹی کے مرکزی کونسلر میر بشیر احمد مراجی مینگک، اور وڈھ پریس کلب کے سینر نائب صدر عبدالجبار مینگل نے مرحوم میر محمد مراجی مینگل کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ پاک انکو جنت الفردوس مین جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کریں۔