خبرنامہ بلوچستان

نصیرآباد‘سیکیورٹی فورسزکاکامبنگ آپریشن‘5دہشت گردمارے گئے

نصیرآباد(آئی این پی)چھترکے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن میں 5دہشت گردمارے گئے۔تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ شرپسند مارے دیئے۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے۔ہلاک ہونے والے شرپسندوں کی لاشوں کو چھتر پولیس کے حوالے کردیا گیا جہاں سے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیاگیا۔ دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔