خبرنامہ بلوچستان

وادی کوئٹہ میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ

کوئٹہ(اے پی پی) وادی کوئٹہ اورگردو نواح میں کئی روزسے جاری بارش کےبعد آج بھی مطلع جزوی طور پرابر آلود ہے جب کہ مسلسل بارش کے بعد کوئٹہ اور گرد ونواح میں سردی کی شد ت میں معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ وادی کوئٹہ اورگردونواح میں رواںہفتہ کے دوران کئی روز تک ہونے والی بار ش کے بعد آج بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے ،سرد ہوائیں چلنے اور بار ش کے بعد خنکی سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت 7 درجے سنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جب کہ قلات میں 2درجے اور ژوب میں 7 درجےسنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مکران ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ قلات اورکوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔