خبرنامہ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قلعہ عبداللہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کےقریب بم دھماکےکی مذمت،واقعہ میں ملوث عناصرکی گرفتاری کیلئےتمام دستیاب وسائل بروئےکارلانےکی ہدایت

کوئٹہ۔(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے قلعہ عبداللہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑ ی کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ اور پولیس کو دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔