خبرنامہ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے 20کروڑ کی رقم جاری کردی

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان و پی ڈی ایم اے میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حالیہ برف باری کے چند گھنٹوں بعد سے ہی صوبے بھر میں ہنگامی حالات نافذ کرتے ہوئے ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے دفتر میں برفباری کے بعد امدادی کاموں کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاا س موقع پرحکومت بلوچستان کے ترجمان انوار الحق کاکڑ ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ 25سال بعد کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں اس قدر شدید برفباری ہوئی جس کے باعث لوگوں کو صوبے کے مختلف علاقوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا تاہم مستونگ کے علاقے دشت میں متاثرین میں راشن کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقسیم شروع کر دی گئی ہے ہمارے ہیلی کاپٹرز کے ذیعے آپریشن جاری ہے اس برفباری سے بلوچستان کے تین ڈویژن زیادہ متاثر ہوئے جس میں کوئٹہ، قلات اور ژوب شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ برف باری کے پہلے ہی دن سے پی ڈی ایم اے اایف سی لیویز سمیت ضلع انتظامیہ اور پاک آرمی متحرک ہو گئی تھی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے امدادی کاموں کے لئے 20کروڑ روپے بھی جاری کئے ہیں جس میں سے ہم نے متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم کے ساتھ ساتھ کمبل ،خیمے ،شیلٹرز اور خوراک پانی وغیرہ مہیاکرنا شروع کر دیا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کے 46ٹرک امدادی سامان لیکر مختلف علاقوں کو روانہ کئے جاچکے ہیں صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہے اورشاہراہوں کو بھی کھول دیا گیا ہے،صوبائی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے برف باری کے دوران بھر پور کردار ادا کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبے کے حالات کافی بہتر ہو چکے ہیں اسی لئے اس دوران کسی بھی جگہ ان دنوں میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیںآ یا ۔