خبرنامہ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں اجلاس

کوئٹہ: (آئی این پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس میں چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ کوئٹہ شہر میں 1400 سی سی ٹی وی کیمرے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر اسکینرز نصب کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔