خبرنامہ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کےجمعتہ الوداع کےفول پروف انتظامات

کوئٹہ: (اے پی پی) حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑنے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جمعتہ الوداع کے اجتماعات کے موقع پرعوام کو سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنانے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس اورسیکرٹری داخلہ کوخصوصی ہدایات جاری کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں رمضان المبارک کے آخری جمعتہ المبارک اورجمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد ،امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے غیرمعمولی اقدامات اٹھانے کے سلسلے تمام آفیسران کوہدایت جاری کی ہے اوراس سلسلے میں پولیس ،بلوچستان کانسٹیبلری اورلیویز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔