خبرنامہ بلوچستان

پاکستان پوسٹ نے48ویں مقابلہ خطوط نویسی 2019ء کا انعقاد کرر ہا ہے ، فیصل جہانگیر

کوئٹہ۔(ملت آن لائن)کوئٹہ پوسٹل سروسز بلوچستان کے مارکیٹنگ آفیسر فیصل جہانگیر نے کہا ہے کہ یونیورسل پوسٹل یونین کے قدم سے قدم ملانے کے سلسلے میں پاکستان پوسٹ نے48ویں مقابلہ خطوط نویسی 2019ء کا انعقاد کرر ہا ہے مقابلے کا عنوان ’’اپنے ہیرو کے متعلق خط لکھیں‘‘ ہے ۔پہلی تین پوزیشن جیتنے والوں کو پاکستان پوسٹ کے ٹکٹ کے البم اور میرٹ سر ٹیفکیٹ کے علاوہ درج ذیل نقد انعامات کے علاوہ یادگاری ٹکٹ اور میرٹ سرٹیفیکیٹس اور دیگر انعامات بھی دیئے جاسکتے ہیں۔انگریزی میں بہترین لکھا گیا خط یونیورسل پوسٹل یونین کو بھیجا جائیگا جہاں پر یو این ای ایس سی او کی طرف سے تعین کئے گئے جج سونے کا تمغہ،چاندی کا تمغہ یا پیتل کا تمغہ جیتنے والوں کو تعین کریں گی جس پر ان کے نام چسپاں ہوں گے اور یونیورسل پوسٹل یونین کا پوسٹیج اسٹیمپ البم دیا جائیگا ،اس کے علاوہ اگلے چوتھی اور پانچویں پوزیشن والوں کو یونیورسل پوسٹل یونین کی طرف سے سرٹیفکیٹ کے انعام سے نوازا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وہ طلباء و طالبات جن کی عمر15سال سے کم ہے وہ مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں اور اپنے خطوط انگریزی یا اردو میں ادارے کے سربراہ سے تصدیق کروا کرپوسٹ ماسٹر جنرل بلوچستان سریاب روڈ کوئٹہ کے پتہ پر ارسال کریں۔مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ31مارچ2019ہے۔