خبرنامہ بلوچستان

پاک افغان سرحدی فورسز میں تاحال کوئی رابطہ نہ ہوسکا

چمن: (آئی این پی) چمن بارڈر پر باب دوستی کھولنے سے متعلق پاک افغان فورسز کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ،دوستی گیٹ ہفتہ کو نویں روز بھی آمدورفت کیلئے بند اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں۔ نویں روز بھی سرحدی فورسز کے درمیان کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہو سکا ۔ بندش کے سبب نیٹو سپلائی،ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہرقسم کی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بھی معطل رہی ۔سرحد کے دونوں جانب سیکڑوں شہری بھی پھنس گئے ۔ سیکڑوں مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ پاک افغان اعلیٰ حکام ہی کریں گے۔