خبرنامہ بلوچستان

پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین گرفتار:نیب

کوئٹہ: (اے پی پی) نیب بلوچستان نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اشرف مگسی پر دوران سروس کروڑوں روپے کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے ۔ اشرف مگسی کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔