خبرنامہ بلوچستان

پشین،خوشدل خان میں حا دثہ ،ایک شخص جاں بحق2 افراد زخمی

پشین:(اے پی پی)پشین کے علاقے خوشدل خان میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق منگل کو پشین کے علاقے بند خوشدل خان کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں آچانک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔