خبرنامہ بلوچستان

پنجگورمیں دہشتگری کا بڑامنصوبہ ناکام

کوئٹہ (آن لائن) فرنٹیئر کور(ایف سی) اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پنجگورمیں دہشتگری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر علا قے کو بڑی تباہی سے بچا لیا، بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا،تاہم کوئی گرفتار عمل میں نہ آ سکی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایف سی اورحساس اداروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر پنجگور کے علاقے سبزاب ایک کمپاؤنڈ پر چھاپا مار کر کمپاؤنڈ میں چھپائے گئے26راکٹ اور 1350گولے برآمد کر لئے، اس کے علاوہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے تیارہ شدہ آئی ای ڈیز، 2رائفلیں اور دستی بم بھی قبضے میں لے لیے گئے جبکہ سینکڑوں راؤنڈز بھی برآمد کوئے ہیں۔ایف سی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تاہم اس دوران کسی دہشت گردی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔#/s#