خبرنامہ بلوچستان

پنوعاقل:2ملزمان لاک اپ کی چھت توڑکرفرار

پنوعاقل (آئی این پی)پنوعاقل تھانے میں قید استاد کے قتل میں ملوث دوملزمان لاک اپ کی چھت توڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی سکھرنے غفلت برتنے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا، منشی سمیت تین اہلکار گرفتار۔پنوعاقل کے علاقے بشیرآباد کے رہائشی سرکاری استاد کے قتل میں ملوث ملزمان میرزمان اور گل محمد کوایک ہفتے قبل گرفتارکیا گیا تھا، تاہم دونون ملزمان پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں حوالات کی چھت توڑکرفرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سکھر نے غفلت برتنے پر پنوعاقل تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا جبکہ منشی سمیت تین اہلکاروں کو گرفتاربھی لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے فرارملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔