خبرنامہ بلوچستان

پولیس نے دھماکہ خیز مواد کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

اوگی (ملت + اے پی پی) اوگی پولیس نے دورران گشت دھماکہ خیز مواد کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کرایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او بٹگرام عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوگی پولیس سکواڈ معمول کا گشت کر رہے تھی کہ مخبر نے اطلاع دی کی ایک شخص ٹیوٹا پراڈو میں دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔جس پر ڈی ایس پی نے ٹیم کے ہمراہ گاڑیوں کی چیکنگ کی ۔پولیس نے دوران چیکنگ بٹگرام کے مین بازار میں ٹیوٹا پراڈو کو روکاجس میں سفید پاؤڈر، ایک 12ایم ایم بندوق اور 30 گولیاں برآمد ہوئیں پولیس نے ڈرائیور عجب خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔