خبرنامہ بلوچستان

پولیو کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی ہر ممکن مدد کریگی رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عمر خان جمالی کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ ،کوارڈینیٹر سید فیصل احمد سے بات چیت

کوئٹہ۔(ملت آن لائن)) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عمر خان جمالی کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ ،کوارڈینیٹر سید فیصل احمد سے ملاقات ،پولیو کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت ،حکومت کے پولیوکے خاتمے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ، اس موقع پر کوارڈینیٹرسید فیصل احمد نے رکن صوبائی اسمبلی کوبلوچستان میں پولیو مہم کے حوالے سے اقدامات اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کردار کے حوالے سے بریفنگ دی سید فیصل احمد نے معزز ممبر اسمبلی کوبتایا کہ بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایمرجنسی آپریشن سینٹر اپنی تمام کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں او رباقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے جس میں ہر بچے کو قطرے پلانے کا ہدف یقینی بنایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے قریب چند ایک علاقوں میں پولیو کیسز سامنے آئے ہیں تاہم کیسز کی تعداد بہت کم ہوگئی ہے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عمر جمالی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی ہر ممکن مدد کریگی پولیو مہم میں شریک تما م ادارے ،رضاکار اور سیکورٹی اہلکاروں کی انتھک محنت کے باعث آج صوبے میں پولیو کیخلاف ایک موثرمہم جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کیخلاف مہم میں کام کرنے والے فرنٹ لائن رضاکاروں بلخصوص معاشر ے کے مختلف طبقات کی شرکت نے پولیو کیخلاف جاری جنگ میں ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دی ہے ہماری حکومت کی کوشش بھی ہے کہ بلوچستان سے پولیو مہم کاخاتمہ ہو کیونکہ پولیو ہمارے بچوں کوعمربھر کیلئے معذور کردیتا ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے صوبائی حکومت کی کوشش ہوگی پورے صوبے میں بچے اس موذی مرض سے محفوظ رہیں جس کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار اداکرنا ہوگا کیونکہ صرف ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور صوبائی حکومت اس مرض کا خاتمہ نہیں کرسکتے اس کیلئے ہر فرد اپنا حصہ ڈالے تو مرض کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی سید فیصل احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عمرخان جمالی کودورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔