خبرنامہ بلوچستان

پی ٹی آئی 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کو شکست دے گی، عمران خان کا سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب

سیالکوٹ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کو شکست دے گی اور قومی اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے حقیقی جمہوریت لائے گی۔ سیالکوٹ کے جناح سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد مقامی حکومتوں کا نیا نظام لائیں گے جس سے نیا پاکستان بنے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرپٹ مافیا کو شکست دینے کیلئے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔ پی ٹی آئی ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں حکومت ملی تو ہم اشیا کی قیمتوں میں کمی لائیں گے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے