خبرنامہ بلوچستان

پی ٹی آئی کے کیمپ پر کریکردھماکہ،کیمپ غیر قانونی ہے،سیکیورٹی نہیں دے سکتے،پولیس کا موقف

غیرملکی فنڈنگ

حب میں پی ٹی آئی کے کیمپ پرگزشتہ شب ہونے والے کریکر حملے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے مین آر سی ڈی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا۔

بلوچستان کے صنعتی شہرحب میں گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کیمپ پر کریکر حملہ کیا گیا جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے مین آر سی ڈی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا،ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان نے پی ٹی آئی کے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں لی ان کا یہ کیمپ غیرقانونی ہے جس کا ہمارے پاس کوئی ریکارڈ نہیں اس لیےانھیں سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمپ میں ہونے والا دھماکہ کریکر ہے جو محض ڈرانے کیلے کیا گیا ہوگا۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ کے ترجمان نے ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان کی جانب سے پی ٹی آئی کے الیکشن کیمپ کو ناجائز قرار دینے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کیمپ ناجائز ہوتا تو 15 دن سے حب سٹی پولیس کیسے پولیس اہلکار ڈیوٹی پرمامور کررہی تھی اور جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت بھی ایک اہکار موجود تھاانھوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی بلوچستان اورالیکشن کمیشن ایس ایس پی لسبیلہ کے جھوٹے بیان کا نوٹس لیں۔