خبرنامہ بلوچستان

چارسدہ میں پولیس کی کارروائی،11 اشتہاری گرفتار

چارسدہ:(اے پی پی)تھانہ سرڈھیری کی حدود میں پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران 26 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے جن میں 11 اشتہاری بھی شامل ہیں۔ تھانہ سرڈھیری میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے رات گئے سے سرچ آپریشن شروع کیا۔ پولیس کی کارروائیوں میں 11 اشتہاریوں سمیت 26 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار کئے گئے افراد سے منشیات اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔