خبرنامہ بلوچستان

چاغی، تفتان سرحد پر پھنسے 1624 زائرین کو روانہ کردیا گیا، لیویز حکام

چاغی۔(ملت آن لائن)مقدس مقامات کی زیارت کرنے کے بعد تفتان سرحد پر پھنسے 1624 زائرین کو روانہ کردیا گیا، لیویز حکام کے مطابق ایران سے آئے اکثر زائرین کو پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ایک ہفتے سے روکا گیا تھا تاہم سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد بدھ کی صبح زائرین کو 36 بسوں کی کانوائے کے ساتھ پولیس، ایف سی اور لیویز فورس کی سخت سیکیورٹی میں مطلوبہ علاقوں کے لئے روانہ کردیا گیا، خیال رہے زائرین نے تفتان سرحد پر روکے جانے کے خلاف کئی بار احتجاج بھی کیا تھا۔