خبرنامہ بلوچستان

چاغی ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

چاغی (آن لائن)تحصیل چاغی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک آباد کار جان بحق ہوگیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تحصیل چاغی میں دو نامعلوم افراد نے موبائل چھننے کی کوشش کرتے ہوئے مزاحمت پر چوروں نے فائرنگ کردیا جسکے نتیجے میں ناروال کے رہائشی انتظار آحمد نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچا دیا مگر وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔لیویز فورس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص میرآحمد نامی کو حراست میں لے لیا اور گزشتہ روز ایف سی اور لیویزفورس اسسٹنٹ کمشنر عبد الرزاق ساسولی کی سربرائی میں مشترکہ شہر میں کاروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے چارمزید مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا اور دو چوری شدہ مسروقہ موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لیکر شہر کے اندر انکی پناہ گاہ کو مسمار کر دیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔