خبرنامہ بلوچستان

چاغی :پاک ایران دوطرفہ تجارت معطل

کوئٹہ :(آئی این پی ) ایران نےپاکستان کی اشیا ئےخردونوش روک کی تجارت روک دی، ایرانی حکام کی جانب سے تجارت روکنے پر پاکستان کی جانب سے احتجاج کیا گیا. ایران نے پاکستان کی اشیائےخردونوش کی تجارت روک دی جس پر پاکستانی حکام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، احتجاج کے بعد ایرانی حکام نے دو طرفہ تجارت کے لیے سرحدی گیٹ بند کریا – گذشتہ دنوں اسلام آباد میں ایرانی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوادر اور چاہ بہار حریف نہیں دوست بندرگاہیں ہوں گی،ایران اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا. ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ چاہ بہار کو کسی منصوبے کے مد مقابل شروع نہیں کیا گیا،انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ہے.