خبرنامہ بلوچستان

چمن پاک افغان سرحد؛ تمام غیرقانونی راستےمکمل سیل کردیئےگئے: ایف سی

چمن: (اے پی پی)چمن پاک افغان سرحد پر ایف سی کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات ، افغانستان کے ساتھ تمام غیرقانونی راستے مکمل سیل اور ان کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ۔ایف سی حکام کے مطابق جمعرات کو پاک افغان باب دوستی کے راستے سرحد پار جانے اور آنے والوں کے قانونی سفری دستاویزات کو لازمی قرار دیا گیا پاک افغان سرحد کراس کرنے والے افراد کی مکمل سفری دستاویزات اور جامع تلاشی کے بعد ان کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ایف سی کے مطابق چمن میں غیر قانونی راستوں کی بندش سے اسمگلنگ کا بھی مکمل خاتمہ ہوگیا ہے اور پاک افغان سرحد کو پاکستان کی جانب سے مکمل محفوظ بنانے کے لیے دن را ت کوشیشں جاری ہے جبکہ پاک افغان سرحد پر دن رات گشت کا سلسلہ بھی جاری ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل کرنے والی ٹرکوں کی مکمل چیکنگ کے بعد ان کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔