خبرنامہ بلوچستان

چمن: کرسچن کالونی کے مین گیٹ کے قریب دھماکا، ایک بچہ جاں بحق

چمن: کرسچن کالونی کے مین گیٹ کے قریب دھماکا، ایک بچہ جاں بحق
چمن؛(ملت آن لائن) بلوچستان کے علاقے چمن میں بھی دہشتگردی کا واقعہ ہوا ہے جہاں کرسچن کالونی کے مین گیٹ کے قریب دھماکے سے دو بچے زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرایا گیا، تاہم ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے گیٹ کیساتھ ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے چمن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی بچے کے لیے اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ چمن اور سرحدی علاقوں کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے۔