خبرنامہ بلوچستان

چوہدری اعتزازاحسن کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

اسلام آباد(آئی این پی) قائمقام صدرمیاں رضاربانی وقائمقام چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ کے علاقہ کلی عالمو چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے اسے ایک بزدلانہ کاروائی قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ قائمقام صدر اورقائمقا م چیئر مین سینیٹ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو یہ صد مہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔انہوں نے واقعے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے بھی بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔