خبرنامہ بلوچستان

ڈرھاڈ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: (اے پی پی ) بولان کے علاقے ڈرھاڈ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔لیویزکے مطابق بدھ کو بولان کے علاقے ڈرھاڈ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خان جان کوقتل کردیااورموقع واردات سے فرارہوگئے وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے۔لیویز اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرعلاقے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔