خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ بگٹی: گیس پائپ لائن کودھماکےسےاڑادیا

جعفرآباد:(اے پی پی)ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم مسلح افراد نے 16انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا،لیویز کے مطابق پیر کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے 16انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے کنواں نمبر 10سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔لیویز اور سیکورٹی فورسزکو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔