خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ مرادجمالی: پولیس نےقتل کےملزم کوگرفتارکرلیا

ڈیرہ مراد جمالی:(اے پی پی) سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مرادجمالی کے لاک اپ سے 4 روز قبل قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو چھاپہ مارکر سندھ کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ، پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے سٹی پولیس تھانہ سے 4 روز قبل 302کے مقدمہ میں ملوث ملزم عاشق علی پلال پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا تھا جس کو سندھ کے علاقے گڑھی خیرو کمب سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی سرکل نصیب اللہ کھوسہ نے اس حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم عاشق علی پلال پولیس تھانہ کی لاک اپ سے اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا تھا ایس ایس پی نصیرآباد ملک سلیم احمد لہڑی کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کرمختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے تاہم خفیہ اطلاع ملنے پر سندھ کے علاقے گڑھی خیرو میں چھاپہ مار کر گزشتہ شب ملزم کو گرفتار کرکے سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مرادجمالی کے لاکپ میں بند کردیا گیا اورمزید کاروائی شروع کردی گئی ہے اورملزم عاشق علی پلال نے 2013میں پوسٹ آفیس کے قریب فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث تھا واضح رہے کہ ملزم کے فرار ہونے کے بعد ایس ایس پی نصیرآباد کی حکم پر شب محررسمیت چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا تھا۔