خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی،شوہر نےفائرنگ کرکے بیوی سمیت2افراد کو قتل کردیا،ملزم موقع واردات سے فرار،پولیس

ڈیرہ مراد جمالی۔13اپریل(اے پی پی)ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں شوہر نے فائرنگ کرکے سیاہ کاری کے الزام میں بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا،ملزم موقع واردات سے فرار۔پولیس کے مطابق بدھ کو پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ ناصر خان میں شوہر (ف خ)نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ (گ ن)اور اس کے آشنا (وح)کو قتل کردیا ،ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کومقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردی ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔