خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی میں تخریب کاری کابڑا منصوبہ ناکام

ڈیرہ مراد جمالی: (آئی این پی ) ایف سی اہلکاروں کی جانب سے میر حسن روڈ پرتخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے 10 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔ ڈیرہ مراد جمالی میں ایف سی کے اہلکاروں کی جانب سے میرحسن روڈ پرتخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے نصب کیا جانے والا 10 کلو گرام بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ایف سی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ علاقے میں ناکہ بندی کر کے گرفتاری کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔