خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پک اپ اور کار میں تصادم، دو خواتین سمیت 7 افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی۔(اے پی پی )ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال کے قریب پک اپ اور کارمیں تصادم سے دو خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود میں قومی شاہراہ پر پک اپ اور کارمیں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں اختر علی،علی جان،نذیر احمد ،عرفان علی،صفیہ بی بی اور طیبہ شامل ہیں۔