خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں پیڑول کی قلت شدت اختیار کرگئی

کوئٹہ (ملت آن لائن)کوئٹہ میں پیڑول کی قلت شدت اختیار کرگئی ،شہر کے کئی پیڑول پمپ پیڑول کی عدم دستیابی کے باعث بند ہوگئے ہیں ، کوئٹہ میں شہری پیڑول کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

اس حوالے سے کوئٹہ کے پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ شہر میں پیڑول کی قلت کا تعلق پیڑول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں ہے بلکہ قلت کراچی سے پیڑول کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔پی ایس او ہمارے ٹینکرز کو پیڑول نہیں دے رہا ہے۔