خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ،سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 مشتبہ گرفتار ، اسلحہ برآمد

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن ، سرکی روڈ اور یوسف ہومز کے علاقوں میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل ، شارٹ گن ، کارتوس اور وائرلیس سیٹ وغیرہ برآمد کئے ۔گرفتار ہونے والے افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔