خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ،نامعلوم ڈاکوؤں اسلحہ کے زور پر مسافربس کو لوٹ کرفرار ،پولیس

کوئٹہ:(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر مسافر بس لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے مدرسہ کے قریب مستونگ روڈ پر کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر بس کو 4نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے روکا اورمسافروں سے نقدی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے ۔