خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ،کلی شابو میں نجی سکول میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے4 بچے زخمی ہوگئے

چارسدہ : طالب علم نے پرنسپل

کوئٹہ۔(ملت آن لائن) کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں ایک نجی سکول میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار بچے زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے کلی شابو کے ایک نجی سکول میں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نسیمہ دخترفیض محمدعمر10سال،گل محمد ولد عبدالوہات عمر 12سال ،سلمان ولد مزار خان عمر 9سال ،مسعود ا ظہرولد عبدالرؤف عمر 10سال زخمی ہوگئے،ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے،پولیس اور سکیورٹی فورسز اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنھوں نے فوری طور پر زخمی بچوں کوسول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ،پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ،پولیس فورس نے مزید اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہیں ۔