خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ،گھریلوناچاقی سسرنےفائرنگ کرکےاپنےداماد اوراسکی والدہ کوقتل کردیا،پولیس

کوئٹہ: (اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں گھریلو ناچاقی کے بناء پر سسر نے فائرنگ کرکے اپنے داماد اور اس کی والدہ کو قتل کردیا ،ملزم فرار۔ پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی گوہر آباد میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر سسر نے فائرنگ کرکے اپنے داماد اور اس کی والدہ کوقتل کردیا ،ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔