خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ، دھماکے میں شہید ایف سی اہل کاروں کو سپرد خاک کردیا گیا

کوئٹہ:(اے پی پی)کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی اہل کاروں محمد آصف کو ڈیرہ غازی خان اور محمد ہاشم کو لیہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔ کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے نائیک محمد آصف کا تعلق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ سے تھا،انھوں نے 1993 میں ایف سی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ محمد آصف کی نماز جنازہ بستی بزدار میں ادا کی گئی، جس میں ایف سی افسران سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ، فوجی اعزاز کے ساتھ محمد آصف کو آبائی گاوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ اُنھیں محمد آصف کی شہادت پر فخر ہے۔