خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرارہوگئے ۔پولیس کے مطابق سوموار کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ظفراللہ کو قتل کردیا اورفرارہوگئے ،پولیس نے موقع لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ،مزید تفتیش جاری ہے ۔