خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،2خواتین سمیت 8افراد زخمی

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین اور وندر میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز دالبندین سے تفتان جانیوالی گاڑی تزگی کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور آصف ابابکی موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار دو خواتین شدیدزخمی ہوگئی جنہیں فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں جاں بحق شخص کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ خواتین کو طبی امداد دی جارہی ہے ،دوسری جانب وندر کے علاقے کنڈراج روڈ پر پیر بکر کے قریب سوزکی الٹنے سے 6افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے کراچی منتقل کردیاگیاہے ۔