خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ، کیسکو لیبریونین کا احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(آن لائن ) کیسکو لیبر یو نین بلوچستان کے زیر اہتمام کیسکو سنٹرل سرکل میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے کیسکو لیبر یو نین بلو چستان کے صدر صفدر کرد جنرل سیکر ٹری پیر محمد کا کڑ اورنگ زیب نصر اللہ شاہوانی صلاح الدین حاجی عبدالمجید حاجی عبدالسلام ہادی حسین ودیگر خطاب کیا انھوں نے کہا کہ کیسکو کہ مالی حالت روز بروز ابتر ہو تی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ کیسکو لیبر یو نین نے مسلسل اور ہر موقع پر کیسکو انتظامیہ کو کمپنی کی حالت سدھارنے کے لئے تجاویز دیتے تھے لیکن کیسکو انتظامیہ سی بی اے یو نین کے ہا تھوں یر غمال بن چکی تھی اور انکے غلط مشوروں پر عمل کرکے ایک منافع بخش ادارے کو اربوں روپے کا مقروض بنایا انھوں نے کہا کہ مئی میں ریفرنڈم کی معیاد ختم ہو ئی ہے ہم نے ریفرنڈم کے لئے رجسٹرار ٹریڈ یو نینز کو درخواست دے چکے ہے جس پرتمام یو نینوں کارجسٹرار کے ساتھ ایک میٹنگ بھی ہوئی ہے چند دنوں میں دوسری اجلاس متوقع ہے مقررین نے کہا کہ کیسکو کمپنی کو مزید تبائی سے بچانے کے لئے کیسکو لیبر یو نین نے کیسکو بچاؤ مہم شروع کر چکی ہے جس کے تحت ہم کیسکو کے تمام دفاتر کا دورہ کریں گے محنت کشوں کو ختم شدہ یو نین کے غلط فیصلوں کے بارے میں جو کمپنی تباہی کا مو جب بنی ہے اگا ہ کریں گے انھوں نے کہا کہ سابقہ سی بی اے یو نین کا یہ طریقہ رہا ہے کہ مظاہروں اور ہڑتالوں کے زریعے انتظامیہ کو بلیک میل کرتے رہے اور انتظامیہ سے ملاقات کے تصویراخبارات میں شائع کر کے محنت کشوں کو بے وقوف بناتے تھے انھوں نے کہاکہ ہم نے سابقہ یو نین کے اس روایت کو ختم کر نا ہے کہ یونین کا عہدیدار بن کر ناجائز طریقے سے پروموشن حاصل کر نا ڈیوٹی سے اپنے آپ مبراء سمجھنابلکہ کیسکو لیبر یو نین کے عہدیداروں نے فرسٹ ٹائم کیسکو کی ڈیوٹی اورسیکنڈ محنت کشوں کی خدمت کرناہے انھوں نے کہا کہ ہم محنت کشوں کے خادم ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ اب چونکہ کو ئی یو نین سی بی اے نہیں تو محنت کشوں سے غیر قانو نی چندہ کٹوتی بند کی جائے اور عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کی جائے انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد او گوجرانوالہ کمپنی کی طرح کیسکو کے کلرکوں کو یارڈ سٹیک ریوائز اور دیگر کمپنیوں کے میٹر ریڈروں کی طرح کیسکو کے میٹرریڈرز بھی پانچ ہزار الا ؤنس دی جائے انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پسند ونا پسندکی سابقہ روایات کو چھوڑ میرٹ پر تمام کٹگریز کی پرو مو شن دی جا ئے کیسکو میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے خالی ڈھائی ہزار پو سٹوں کو ایمپلائز سن کے 33فیصد کوٹے کے لحاظ رکھتے ہو ئے پرُکی جائیں ۔