خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ،2سالوں میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 710تک جاپہنچی

کوئٹہ (ملت + آئی این پی ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع تربت میں 2سالوں کے دوران ایڈز کے مریضوں کی تعداد 710تک جاپہنچی ہے ،کوئٹہ میں 25 اور تربت میں 9بچے بھی ایڈز کاشکار ہیں، یہ انکشاف سوموار کو کوئٹہ میں صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام کے حکام نے کیا ۔انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ اور تربت میں ایڈز کے 710مریض سامنے آئے ہیں،کوئٹہ میں 352مرد ،84خواتین اور 25بچے ایچ آئی وی ایڈز کے مریض ہیں اسی طرح تربت میں 213مرد اور25 خواتین اور 9بچوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ہے۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت میر رحمت بلوچ نے کو بتایا کہ بلوچستان کے 24اضلاع میں عوام کو ایڈز کی تشخیص کی سہولت فراہم کی گئی ہے ،کوئٹہ اور تربت میں 444مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔میر رحمت بلوچ نے بتایاکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کی تمام جیلوں میں قیدیوں اورکوئلہ کانوں میں کی ایڈز کی اسکریننگ کا کام جاری ہے اوربڑی تعداد میں نئے ایڈز کے مریض سامنے ہیں جنہیں مفت علاج معالجے کی سہولیت کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت نے فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں سی ڈی 4اور وائرل لوڈ مشین نصب کردی گئی ہیں ۔