خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ:تین دوزہ انسداد پولیو مہم آج سےشروع

کوئٹہ:(آئی این پی) کوئٹہ سمیت صوبے کے 30 اضلاع میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ، 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کی ویکسین پلائی جائے گی ۔ تین روزہ مہم کے دوران 5 سال تک کے 23 لاکھ 94 ہزار 846 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 6 ہزار 773 موبائل ٹیمیں ، 825 فکسڈ اور 340 ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں ۔ 7 ہزار 938 پولیو ورکرز کی حفاظت کے لئے پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے ہزاروں اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ایف سی کی نفری بھی ساتھ ہوگی ۔ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے میں قائم 12 مہاجر کیمپس میں 50 ہزارافغان مہاجر بچوں کو بھی پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔