خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ:حساس اداروں کی کارروائی،دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ:(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گرد ہمایوں زرکو ن کو گرفتار کرلیا ہے گرفتاری پر دس لاکھ روپے انعام تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کامیاب کارروائی کی، مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گرد ہمایوں زرکون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد سے دیسی ساختہ بم، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ہمایوں زرکون کے سرکی قیمت دس لاکھ روپے مقرر تھی اور گرفتار دہشت گرد ہمایوں زرکون کوئٹہ میں بڑے پیمانے پردہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہاتھا۔