خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ:پولیس اور بی ڈی ایس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

کوئٹہ : (اے پی پی) پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کی کاروائی ، دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا. جوائنٹ روڈ پر واقع پاسپورٹ آفس کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے بم نصب کیا گیا تھا. پولیس کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بم ناکارہ بنادیا. بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم لوہے کے پائپ میں نصب کیا گیا تھا، چار کلو وزنی بم بال بیئرنگ اور نٹ بولٹ کا استعمال کیا گیا، جسے ناکارہ بنادیا گیا، جبکہ پولیس واقع کی تحقیقات کررہی ہے. رواں سال جنوری کے ماہ میں سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے مشیر عبدالماجد سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں محافظ سمیت زخمی ہوگئے تھے.