خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ:پی ایس ایل فائنل بگٹی اسٹیڈیم میں دکھانے کااعلان

کوئٹہ:(آئی این پی)حکومت بلوچستان نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں بڑی سکرین پر دکھانے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر محکمہ کھیل بلوچستان نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ نواب اکبر خان بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں بڑی سکرین پر دبئی سے براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے جس کے دوران روایتی موسیقی اور آتش بازی کا مظاہر ہ بھی پیش کیا جائے گا۔اسٹیدیم میں عوام کا داخلہ فری ہوگا۔