خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ ،ایف سی اورپولیس کاکاکلی اسماعیل میں کومبنگ آپریشن،9مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ: (ملت+ آئی این پی) ایف سی اور پولیس حکام نے کاکلی اسماعیل میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 9مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔ جمعہ کو ایف سی اور پولیس حکام نے کاکلی اسماعیل میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے نو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق نو افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ (ن غ)