خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ ، گردونواح میں سردی کی شدت میں کمی

کوئٹہ:(آئی این پی)محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،کم سے کم درجہ حرارت دودرجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قلات میں منفی ایک ژوب میںدو، جبکہ بارکھان میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں ہفتے کے وسط میں شمالی بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔